Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر ملکی فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

شائع 06 جنوری 2020 06:46pm

تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئےالیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

کمیٹی نے پی ٹی آئی کی دستاویزات اوراکبرایس بابرکے ثبوتوں کا جائزہ لیا،اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کو مینیج کررہی ہے،اس کیس سے متعلق کچھ ایسے رازہیں جوبتا دیئے توسیاسی زلزلہ آجائے گا۔

 پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات اور  درخواست گزاراکبر ایس بابرکے پی ٹی آئی کے جوابات سے متعلق ثبوتوں کا بھی جائزہ لیا۔

سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف اوردرخواست گزار کے وکلاء کو 13 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باہر اکبر ایس بابر کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کیس کو مینیج کر رہی ہے ۔

 اکبرایس بابرنے کہاکہ ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی  حکومت کا امتحان ہے ہمیں اپنے ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔