Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ عائشہ عمر بھی جنسی ہراسانی کا شکار

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2020 07:15pm

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں تاہم ابھی ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اس حوالے سے بات کرسکیں۔

نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ابھی اس موضوع پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتی لیکن ہوسکتا ہے بعد میں کبھی خاموشی توڑ دوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے کا نام بتا دوں، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔