Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش کا دورہ پاکستان: حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہونے کا امکان

شائع 06 جنوری 2020 04:44pm

لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ مکمل ٹور کے حوالے سے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے اور صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر بضد ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ٹیسٹ سمیت مکمل ٹور کے فیصلے پر قائم ہے، ترجمان پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام رابطے میں ہیں اور بنگلادیش کی جانب سے ٹور کے حوالے سے رواں ہفتے حتمی جواب موصول ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق سری لنکا کا دورہ پاکستان ایف ٹی پی کا حصہ نہیں تھا، اس لئے 2 حصوں میں ہوا لیکن بنگلادیش کا دورہ فیوچر ٹورز پروگرام میں شامل ہے اس لئے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ علیحدہ نہیں ہوسکتے۔