Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: ندی نالوں میں بارش سے طغیانی

شائع 06 جنوری 2020 03:34pm

بلوچستان میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔

پشین میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے تحصیل برشور سے پندرہ یونین کونسلز کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

برشور میں کئی گاڑیاں سیلابی ریلےمیں بہہ گئیں۔ شہر اور اطراف میں جاری بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب ہیں ۔

تحصیل برشور کے راستے کھولنے کیلئے مشینری روانہ کردی گئی ہے۔