Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف اضلاع میں بارش

شائع 06 جنوری 2020 03:32pm

ملک کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری  کے بعد خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ  بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں  برفباری سے سردی بڑھ گئی۔

حالیہ بارش سے  فصلوں پر بہتر اثرات مرتب ہونگے اور موسمی امراض کا خاتمہ ہوگا۔

موسم سرد مگر دلفریب  ،پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں بادل جم کر برسے  کہیں ہلکی اور کہیں تیز پھوار ہوئی۔

بلوچستان میں پشین کوہلو نوشکی اور جھل مگسی میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

دیر بالا۔ سوات  ۔ایبٹ آباد اور ہزارہ ڈویژن کے تفریحی مقام گلیات میں بھی برفباری سے ہر منظر دلکش ہوگیا۔

بارش کے باعث خشک سردی ختم ہوگئی جس کی وجہ سے موسمی امراض کا خاتمہ ہوگا اور فصلوں پر انتہائی مفید اثرات مرتب ہونگے۔