Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ننکانہ صاحب، نفرت انگیز تقریر، مرکزی ملزم گرفتار

شائع 06 جنوری 2020 03:30pm

ننکانہ صاحب میں نفرت انگیز تقریر کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں پولیس نے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔

ملزم پر لوگوں کو مذہبی منافرت پر اکسانے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم عمران کا چار روز قبل  ہوٹل پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ملزم نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کیا اور نفرت انگیز تقریر کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے  اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیاتھا، پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔