Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلبہ پر آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملوں کے خلاف احتجاج

بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندو جماعت آر ایس ایس کے غنڈوں کے نہرو یونیورسٹی پر حملے اور طلبہ کو زخمی کرنے کے واقعے...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2024 09:20am

بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندو جماعت آر ایس ایس کے غنڈوں کے نہرو یونیورسٹی پر حملے اور طلبہ کو زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا ۔

 آر ایس ایس غنڈوں کے ہمراہ ان کی خواتین ونگ کی حملہ آور بھی تھیں جو ڈنڈوں سے لیس تھیں،جنہوں نے نہتے طلبا کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کے خلاف طلبا سڑکوں پر آگئے۔ نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ ممبئی گیٹ وے آف انڈیا پر احتجاج میں بڑی تعداد میں طلبا شریک ہوئے۔حیدرآباد اور بنگال میں بھی احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتہا پسند جنونی  ہندو جماعت بھارت میں مقیم مسلمانوں کی زندگی اجیرن کررہی ہیں عالمی دنیا اس کا نوٹس لے۔