Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خطاب مجبوری کا تجزیہ قرار

شائع 06 جنوری 2020 03:16pm

اپوزیشن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کو مجبوری کا تجزیہ قرار دے دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق نے کہا مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر پاکستان کو سرگرم رہنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اس صورتحال پر اپناکردار ادا کرسکیں۔

اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر پاکستان کا پالیسی بیان آیا تھا اور پاکستان نے امریکا ایران کشیدگی میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان کسی یک طرفہ ایکشن کی تائید نہیں کرتا، یو این چارٹر کی پاسداری کے اصول پر کھڑے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کا امن متاثر کرنے والاکوئی بھی ایکشن ہمارے مفاد میں نہیں۔۔  البتہ دنیا مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کے لیے تیار ہوجائے۔