مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاون کو 155 روز ہوگئے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو ایک سو پچپن روز بیت گئے ، قابض فوج نے بارہمولہ سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کی تذلیل کی ، برفیلے موسم میں گھنٹوں کے گھر کے باہر کھڑا رکھا۔
سوپور سانحے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں کوئی تقریب نہ کرنے دی ۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ عالمی برداری کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔
بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنادیا محاصرے کے ایک سوپچپن روز گذر گئے ، قابض فوج بارہمولہ کے علاقے پلہلان پر پل پڑی اور گھر گھر تلاشی لی گئی جب کچھ نہ ملا تو برفیلے موسم میں نہتے کشمیریوں کو گھروں سے نکال کر گھنٹوں باہر کھڑا رکھا۔
چھ جنوری انیس سو ترانوے میں سوپور میں شہید ہونے والے ساٹھ افراد کی یاد میں کوئی تقریب نہ کرنے دی گئی۔ اس سانحے کو ستائیس برس مکمل ہوگئے انیس سو ترانوے میں بھارتی فوج نے سو پور میں ساٹھ کشمیریوں کو شہید کو درجنوں گھروں کو نذر آتش کردیا تھا۔
حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کی بگڑی صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ختم کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دی جائے۔
Comments are closed on this story.