گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک بھر میں ہڑتال
کاروبار
ایکسل لوڈ قانون کی بحالی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کردی۔
ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
ایکسل لوڈ منیجمنٹ کی بحالی کے لئے گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کراچی تا خیبر ہڑتال کردی۔
ہاکس بے ٹرک اڈہ اور کاٹھور پر سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کردیں ،گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر رانا اسلم کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑٹال جاری رہے گی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بندرگاہ پر مال کی ترسیل بھی متاثر ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی اشن کے مطابق ملک بھر میں تین لاکھ کے لگ بھگ چھوٹی بڑی گاڑیاں احتجاجا کھڑی ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.