Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک بھر میں ہڑتال

شائع 06 جنوری 2020 02:43pm
کاروبار

ایکسل لوڈ قانون کی بحالی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کردی۔

ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ایکسل لوڈ منیجمنٹ کی بحالی کے لئے  گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کراچی تا خیبر ہڑتال کردی۔

ہاکس بے ٹرک اڈہ اور کاٹھور پر سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کردیں ،گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر رانا اسلم کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑٹال جاری رہے گی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث  بندرگاہ پر مال کی ترسیل بھی متاثر ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی اشن کے مطابق ملک بھر میں تین لاکھ کے لگ بھگ چھوٹی بڑی گاڑیاں احتجاجا کھڑی ہیں۔