Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرفراز احمد کی انڈر نائنٹین ٹیم کے کیمپ آمد، کھلاڑیوں کو مفید مشورے دئیے

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2020 02:06pm

لاہور: 2006 انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کے فاتح کپتان سرفراز احمد لاہور میں قومی انڈر نائنٹین ٹیم کے کیمپ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو ایونٹ سے متعلق مفید مشورے دئیے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے نہ صرف 2006 کا انڈر نائنٹین ورلڈکپ بلکہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی، انہیں پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جونیئر کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انڈر نائنٹین اسکواڈ ورلڈکپ جیتنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔