Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسرا ٹیسٹ جیت کر کینگروز نے کیویز کیخلاف وائٹ واش مکمل کرلیا

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2020 12:25pm

سڈنی: آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ 279 رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا، وکٹ کے ڈینجر زون میں دوڑنے پر امپائر علیم ڈار نے آسٹریلوی ٹیم پر پانچ رنز کی پنالٹی لگادی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف کلین سوئپ مکمل، کینگروز نے تیسرا ٹیسٹ 279 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

چوتھے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز 217 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچری اسکور کی۔

وارننگ کے باوجود ڈینجر ایریا میں دوڑنے پر امپائر علیم ڈار نےآسٹریلیا پر 5 رنز کی پنالٹی لگادی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کولن ڈی گرینڈ ہوم 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیتھن لائن نے دونوں اننگز میں 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز کے ڈبل سنچورین مارنس لبوشین میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔