Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری

شائع 06 جنوری 2020 12:10pm

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ این سی اے میں لئے جارہے ہیں، فٹنس ٹیسٹ کل بھی جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں شروع ہوگئے، سابق کپتان سرفراز احمد سمیت 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جارہے ہیں، ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ کل بھی جاری رہیں گے۔

وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ 20 جنوری سے شروع ہوں گے، ٹائیفائیڈ کے باعث عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بھی دوسرے مرحلے میں ہوگا۔

وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، محمد رضوان اور اسد شفیق کے فٹنس ٹیسٹ بھی بعد میں لیے جائیں گے۔

فخر زمان اور حسن علی کے فٹنس ٹیسٹ میڈیکل پینل کی کلئیرنس کے بعد ہوں گے۔