Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران کا امریکا پر پہلا کامیاب جوابی حملہ۔۔۔

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 08:25am

تہران: ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کرتے ہوئے امریکی حکومت کے فیڈرل ڈپازٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔

 ایرانی ہیکر گروپ نے  امریکا کی بڑی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا ہے۔ یہ خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹس کے کچھ ہی دیر بعد ملی ہے، امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹس میں کہا تھا کہ ایران کی 52 سائٹس امریکا کے نشانے پر ہیں، جن میں ایران اور ایرانی ثقافت سے متعلق اہم ترین سائٹس شامل ہیں۔

ایک غیر ملکی میڈیا سائیٹ کے مطابق امریکا کی ہیک ہونے والی ویب سائٹ کے پیچھے ایرانی گروپ ہے۔

ایک اور غیر ملکی صحافی سٹیفن ملر نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ایران کی انتقامی کارروائی کا مقصد ہمیں یہ بتانا ہے کہ ہماری تمام سرکاری ویب سائٹ کتنی پرانی ہیں۔

اس خبر کی مخلتف ذرائع سے تشہیر ہو رہی ہے لیکن ابھی تک امریکی حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ایک اور ٹوئیٹر صارف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت کی ویب سائٹ ایران سائبر سکیورٹی گروپ نے ہیک کرکے آف کر دی ہے۔ ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد اسے مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

ویب سائٹ پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر لگا دی گئی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو خوفناک انداز میں دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا مطلب ایران کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی گال پر مکا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ یہ اسلامی ریپبلک ایران کی طرف سے پیغام ہے۔