Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران پر جدید اور نئے ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا: امریکی صدر

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 08:49am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ- فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران پر جدید ہتھیاروں سے بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے  ٹویٹ کیا کہ ایران کسی امریکی اڈے یا کسی امریکی پر حملے کا سوچے بھی نہیں، اگر ایران نے حملہ کیا تو ان کے لیے جدیداور نئے ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے حال ہی میں  نئے فوجی سامان کی تیاری پر دو ٹریلین ڈالرخرچ کیے، امریکا کے پاس دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین فوج ہے۔

 اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ اگر عراق میں امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو اسکا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران میں 52 مقامات کو تباہ کردیں گے، ایران کے تمام اہم اور حساس مقامات ہمارے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیلئے یہ ایک واضح وارننگ ہے، ایران کو بہت شدید اور تیز انداز میں نشانہ بنایا جائے گا، امریکا اور مزید دھمکیاں نہیں سننا چاہتا، ایران ہمارے لئے کئی سال سے مسئلہ بنا ہواہے۔