Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی صدر حسن روحانی کا ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے رابطہ

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 06:27am

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا اور امریکی اقدامات کیخلاف اتحاد بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ بہت بڑی غلطی ہے، اگر امریکی اقدام کے خلاف خاموش رہے تو دشمن زیادہ جرأتمند اور جارحانہ رویہ اپنا لے گا۔

انہوں نے کہا ایران اور ترکی نے ایک دوسرے کو مشکل حالات میں سپورٹ کیا، قرآن پاک بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ نہ ہم کسی پر ظلم کریں گے اور نہ ہی اپنے پر ظلم ہونے دیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جلد ایران کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بہت افسردہ ہوں، اس پر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قوم سے تعزیت کرتا ہوں۔