Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے سنگین غلطی کر ڈالی، ایرانی وزیر خارجہ

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 08:49am

تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو رد عمل کیلیے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے سنگین غلطی کر ڈالی، ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکی عوام خود کو مزید غیرمحفوظ سمجھیں گے۔

 سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکی عوام خود کو مزید غیرمحفوظ سمجھیں گے۔

کشیدہ صورتحال کے بعد قطری وزیر خارجہ محمد بن جاسم الثانی تہران پہنچے، جہاں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم بیٹھک لگی۔

جواد ظریف نے ترک، چین اور تاجک ہم منصبوں سے بھی رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

ایرانی صدر روحانی نے بھی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اُن سے تعزیت کا اظہار کیا۔

عراقی مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلیمانی پر حملہ عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اُس شخص کو نشانہ بنایا جس نے داعش کیخلاف کئی آپریشنز میں کامیابی حاصل کی۔