Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

' ایران کے تمام اہم اور حساس مقامات نشانے پر، 52 مقامات کو تباہ کردیں گے'

شائع 05 جنوری 2020 03:34am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ- فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے حملوں کی دھمکی دے دی، ٹویٹ کیا کہ اگر عراق میں امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو اسکا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران میں 52 مقامات کو تباہ کردیں گے، ایران کے تمام اہم اور حساس مقامات ہمارے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیلئے یہ ایک واضح وارننگ ہے، ایران کو بہت شدید اور تیز انداز میں نشانہ بنایا جائے گا، امریکا اور مزید دھمکیاں نہیں سننا چاہتا، ایران ہمارے لئے کئی سال سے مسئلہ بنا ہواہے۔