Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں دن میں 2 مرتبہ اضافہ، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

شائع 04 جنوری 2020 03:39pm
کاروبار

بین الا قوامی کشیدہ حالات کا اثر پاکستان پر براہ راست سونے کے نرخ کے اضافے سے ظاہر ہوگیا ہے، دن میں دو مرتبہ فی تولہ کے نرخ بالترتیب 550 اور 600 روپے کے ساتھ 1150 روپے مہنگا ہوگیا۔

امریکہ اور ایران کی کشیدہ صورتحال کا منفی اثر پاکستان پر ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔ صرافہ ماکیٹ کے اعلامیے کے مطابق فی تولہ سونے کے نرخ میں ایک دن میں دو مرتبہ 1150 روپے اضافے کے ساتھ 90 ہزار 800 کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ساتھ ہی 10 گرام سونے کے نرخ میں 986 روپے کے اضافے نے 77 ہزار 846 روپے پر قیمت پہنچادی ہے جبکہ بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس ایک ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1552 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

بائیس کیرٹ فی تولہ سونے کے نرخ 70 ہزار 888 روپے کی سطح پر ہے جبکہ چاندی فی تولے کے نرخ میں بھی 40 روپے کے اضافے کے ساتھ 1060 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔