Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پچز کے معیار کی بہتری کیلئے برطانوی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرلی گئیں

شائع 04 جنوری 2020 03:25pm

لاہور: پاکستان میں پچز کے معیار کو بہتر کیسا بنایا جائے؟ بورڈ نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے ماہر کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن کی خدمات حاصل کرلیں، وہ انگلینڈ سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

اینڈی ایٹکنسن نیشنل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کرکے رپورٹ تیار کریں گے اور پی سی بی کو پچز کی بہتری کیلئے سفارشات بھی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ اینڈی پہلی بار 2001 میں پاکستان آئے تھے، وہ اس سے قبل 2004 ا ور 2006 میں بھارت کی سیریز کیلئے پاکستان آچکے ہیں۔

Image result for curator Andy AtkinsonImage result for curator Andy AtkinsonRelated image