Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی ایکٹ سے متعلق وفاق کی حکمت عملی تیار

شائع 04 جنوری 2020 03:08pm

وفاقی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ،  قانون سازی کا عمل  منگل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی تیارکرلی۔

وفاقی حکومت اپوزیشن کے مطالبہ پر بلز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بھیجنے کو تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سوموار کو آرمی، ایئر، نیول ایکٹس ترامیم کی منظوری قومی اسمبلی سے لے گی۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد تینوں بلز سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

اپوزیشن نے تینوں بلز کو سینیٹ کی دفاع کمیٹی کو بھجوانے کی شرط رکھ دی، ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے بلز کی منظوری کےدوران حصہ نہ لیا تو حکومت باآسانی بلز منظور کروا لے گی۔