Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: جماعت دہم پاس اکبر ایوب وزیر تعلیم مقرر

شائع 04 جنوری 2020 02:59pm

خیبرپختونخوا حکومت نے نے کابینہ کے رودبدل میں میرٹ کی دھجیاں آڑا دی، جماعت دہم پاس سابق وزیر وموصلات اکبر ایوب کو وزیر تعلیم تفویض کردیا گیا۔

 پانچ ماہ سے خیبر پختونخوا کابینہ میں ردبدل کی افواہیں آخرکار حقیقت میں بدل گئی۔ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کردی گئی۔ایسے میں  اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس کرکے محکمہ تعلیم دیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی آفیشل ویب سائٹ پر موجود پروفائل اور الیکشن کمیشن کے پاس جمع شدہ سٹامپ پیپر کےمطابق اکبر ایوب میٹرک پاس ہے۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سابق دور حکومت میں وزیر تعلیم عاطف خان ایف اے پاس تھے۔