Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان آرمی ایکٹ 2020 کی منظوری، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نئے شیڈول کی تیاری

شائع 04 جنوری 2020 02:54pm

پاکستان آرمی ایکٹ 2020 کی منظوری کےلیے حکومت اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطے جاری ہے۔  سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن نے حکومت سے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس نئے شیڈول کی تیاری کےلیے ملتوی کرنے  کی درخواست کی ۔

 ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق ہفتہ کے روز بلائے گئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کو نئے شیڈول کی تیاری کیلئے ملتوی کیا گیا۔

اجلاس پاکستان آرمی ایکٹ 2020 کی منظوری کےلیے مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان جاری رابطوں کے باعث ملتوی کیے گے۔

مسلم لیگ ن نے اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے خط ملنے پر حکومت سے کی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارلیمانی پراسس کے زریعے ترمیم کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف نے خط  خواجہ آصف کے نام لکھا ہے۔