Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چمکیلی کیخلاف کیس: پیمرا سمیت دیگر فریقین سے 24 جنوری تک جواب طلب

شائع 04 جنوری 2020 03:13pm

سول کورٹ لاہور نے گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے چمکیلی کیخلاف کیس میں پیمرا سمیت دیگر فریقین سے 24 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

سول کورٹ لاہور کے جج ضیاء الرحمان نے رانا عدنان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ گلوکار ابرار الحق نے اپنے نئے گانے " چمکیلی " میں مردوں اور عورتوں کی تضحیک کی ہے جو کہ نامناسب ہے۔ عدالت گلوکار ابرار الحق کے گانے پر پابندی لگانے کاحکم دے۔ عدالت نے ابرار الحق اور پیمرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔