Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جونیئر ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب ہونے والے قاسم اکرم کون ہیں؟

شائع 04 جنوری 2020 02:31pm

 لاہور کے لنڈا بازار میں کام کرنے والے خاندان کے سپوت قاسم اکرم جونئیر ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ آل راؤنڈر قاسم اکرم بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی طرح لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ آل راؤنڈر قاسم اکرم کی کرکٹ میں انٹری ایک بال پکر کی حیثیت سے ہوئی، ایک مقامی کلب سے کرکٹ کیئریر کا آغاز کرنے والے قاسم اکرم کے والد اور بھائی لنڈا بازار میں کام کرتے ہیں۔

 قاسم اکرم دنیائے کرکٹ کے دو بہترین بلے باز بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی طرح زیادہ عرصے تک کرکٹ کھیل کر ملک اور خاندان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

قاسم اکرم کا ہدف جونئیر ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانا ہے۔