Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فیملی عدالت کا مکمل ریکارڈ سیشن عدالت میں پیش

شائع 04 جنوری 2020 02:14pm

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فیملی عدالت کا مکمل ریکارڈ سیشن عدالت پیش کردیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد مظفر ہمدانی نے اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی۔ ٹرائل عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ سیشن عدالت پیش کردیا گیا، ریکارڈ پیش کرنے پر عدالت نےعدالتی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی اہلکار کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے عتیق الرحمن کے نکاح کودرست قراردیا، اداکارہ میرا عتیق الرحمان نامی اپیل کنندہ کو نہیں جانتی، انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔