Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیل اسٹین بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے تاب

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 11:25am

پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے غیرملکی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں، جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہان ہے کہ پاکستان آرہا ہوں۔

دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کئے جانے والے ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جلوے دکھائیں گے، ویڈیو دیکھئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن بھی کرکٹ شائقین کے نام اردو میں پیغام بھیج چکے ہیں، ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔