Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بنگلادیش ٹیسٹ کھیلنے آئے تو ویلکم، صرف ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی نہیں کریں گے'

شائع 04 جنوری 2020 11:04am

لاہور: بنگلادیش کا دورہ پاکستان، پی سی بی کا سخت موقف سامنے آگیا۔ بنگلادیش ٹیسٹ سیریزکھیلنے آئے تو ویلکم، صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں ہوگی۔

بنگلادیش کے دورہ پاکستان پر پی سی بی ڈٹ گیا، مہمان بورڈ کو واضح پیغام دے دیا۔ ادھوری پالیسی نہیں چلے گی، آنے ہے تو پوری سیریز کھیلیں۔

پی سی بی کے مطابق بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کیلئے ویلکم کریں گے، صرف مختصر سیریز کی میزبانی نہیں کرسکتے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

بنگلادیش نے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکاری ہے۔