Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی

شائع 04 جنوری 2020 09:05am

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپر مال کے علاقے میں رات 4 بجے تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ڈاکو 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے، ڈکیتی کی واردات میں گھر کے مالی کے بیٹے پر شبہ ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔

واردات کے وقت شیر شاہ اسلام آباد میں تھے جبکہ گھر میں صرف ان کی اہلیہ اور بیٹی موجود تھی۔ گھر واپس پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑانقصان نہیں ہوا، ڈاکو کچھ زیوراور دادا کے زمانے کی پرانی پستول لے گئے ہیں۔