Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کے نئے فضائی اثاثوں میں مزید اضافہ

شائع 04 جنوری 2020 08:59am

کراچی: پاک بحریہ کے نئے فضائی اثاثوں میں مزید اضافہ ہوگیا، میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کو فضائی فلیٹ میں شامل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ائیر کرافٹس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق خود کار ڈرونز کا حصول بھی پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہے۔