Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی قومی سلامتی کیلئے پاکستان کا فوجی تربیتی پروگرام بحال کردیا، ایلس ویلز

شائع 04 جنوری 2020 08:36am

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام دوبارہ بحال کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے فوجی تعاون اور امریکی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایلس ویلز نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 برس سے پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا پروگرام ’ آئی ایم ای ٹی‘ ایک سال سے معطل تھا تاہم صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان رواں سال ہونے والی ملاقاتیں رنگ لے آئیں اور ٹریننگ پروگرام میں پاکستان کی شرکت پر عائد پابندی اُٹھالی گئی۔