Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

'بھارتی پولیس کی بربریت نچلے درجے تک پہنچ گئی'

شائع 04 جنوری 2020 08:25am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس کی بربریت نچلے درجے تک پہنچ گئی ہے، ظالم فاشسٹ مودی ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی پروگرام کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی دہلی، بنگلور اور چنائے میں مظاہرے کئے جارہے ہیں، جامعہ ملیہ اورعلی گڑھ یونیورسٹیز میں امتحانات معطل کردیئے گئے ہیں۔

ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے  ہیں، گوہاٹی اوردیگر شہروں میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ دہلی کی شاہین باغ میں مظاہرین نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے۔

مظاہرین کا کہنا  ہےکہ احتجاج تھمنے والا نہیں، قانون کی منسوخی تک  جاری رہے گا۔

دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر اورجامعہ ملیہ کے وائس چانسلر نجیب جنگ نے کہا کہ مودی کو منتازع قانون سے متعلق شبہات  دور کرنے کے لئے پریس کانفرنس کرنا ہوگی۔