Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانگریس کی ایران پر جنگ مسلط کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کو روکنے کی تیاری

شائع 04 جنوری 2020 08:17am

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے اراکین نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کو روکنے کی تیاری شروع کردی، امریکا میں تھریٹ لیول بڑھانے پر بھی غور جاری ہے، جبکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل کو ہلاک کرنے کیلیے امریکی انتظامیہ میں اتفاق رائے موجود تھا۔

امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، ایران میں امریکی مداخلت روکنے کیلیے سینیٹر برنی سینڈرز اور رو خانِہ نے قانون سازی روکنے کی تیاریاں شروع کردیں

کانگریس کے اراکین نے مشترکا بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بغیر اجازت جنگ شروع کردی، قانون سازی کا مطلب جنگ کیلیے فنڈنگ کو روکنا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں تباہ کن جنگ کے قریب پہنچ رہے ہیں، نہ ختم ہونے والی جنگ کیلیے مزید کھربوں ڈالر خرچ نہیں کیے جاسکتے۔

واضح رہے کہ جنگ شروع کرنے کیلیے امریکی کانگریس کی اجازت ضروری ہوتی ہے، ادھر امریکا میں کسی ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر خطرے کی سطح میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے۔