Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی برادری پریشان

شائع 04 جنوری 2020 08:11am

نیویارک: اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، یو این سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتیرس

 نے امریکی حملے پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا خلیج فارس میں ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

عراقی وزیر اعظم، حزب اللہ لبنان کے سربراہ نصر اللہ،  روسی وزارت خارجہ، بعض دیگر عالمی رہنماؤں نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکا کو جنگی مجرم قرار دیا۔

عراقی وزیر اعظم عادل عبدل مہدی  کا کہنا ہے امریکا کا اقدام بزدلانہ ہے، امریکا عالمی سطح پر عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امریکا نے خطے میں نئی جنگ کا آغاز کردیا ہے، امریکہ کو مجرمانہ فعل کا سخت جواب دیا جائے گا۔

چین، شام سمیت  روسی وزارت خارجہ نے بھی امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔