Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے'

شائع 04 جنوری 2020 06:26am
فائل فوٹو

لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، اگر کوئی ویڈیو موجود ہے تو عدالت میں لائی جائے، ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کرینگے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جھوٹے مقدمے پر حکومت ایکسپوز ہو رہی ہے، اگر کوئی ویڈیو موجود ہے تو عدالت میں پیش کریں، دنیا اور عوام کو الجھانے کیلئے دھوکا دیا گیا، وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی، ویڈیو حکومت کا پردہ چاک کر دےگی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا نواز شریف کےپیغام میں سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی عزت ہے، نواز شریف کا پیغام یہی ہے، پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔