Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی قدس فورس کے نئے کمانڈر مقرر

شائع 04 جنوری 2020 04:54am

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کو قدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔

اسماعیل قانی کی تقرری قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ایرانی سپریم لیڈر نے پہلی بار شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'صبر سے کام لیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں دیکھیں'

آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیر جنرل اسماعیل کو قدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں بغداد ائرپورٹ کے قریب راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔

ایران نے امریکا سے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے ،اسی تناظر میں نیشنل سیکیورٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔