Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'صبر سے کام لیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں دیکھیں'

شائع 04 جنوری 2020 04:34am

تہران: جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد تعینات کیے گئے قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکیوں کی لاشیں بچھانے کا اعلان کردیا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کو پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کیلئے کام کرنے والے ترک صحافی رجب سوئیلو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کے حوالے سے لکھا کہ "ہم سب لوگوں کو کہتے ہیں کہ صبر رکھیں اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں گرتی دیکھیں۔"

خیال رہے کہ امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈرون حملہ کیا تھا جس میں قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی بھی مارے گئے تھے۔