Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مقناطیسی پٹی والے اے ٹی ایم کارڈز کی بندش پر اسٹیٹ بینک کا بیان

شائع 04 جنوری 2020 04:07am

اسلام آباد: گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مقناطیسی پٹی والے موجودہ اے ٹی ایم کارڈز نے 31 دسمبر 2019 سے کام کرنا بند کردیا ہے۔

تاہم اب اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ موجودہ مقناطیسی پٹی والے اے ٹی ایم کارڈز کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے زیرگردش افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے ایک پریس ریلیز میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اب تک PIN اور EMV چپ والے کارڈ موصول نہیں ہوتے اور وہ اسے فعال نہیں بناتے تب تک موجودہ کارڈز بلاک نہیں ہوں گے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ای ایم وی چپ اور پن والے کارڈز موجودہ مقناطیسی چپ والے کارڈز سے زیادہ محفوظ ہیں اور اسٹیٹ بینک اس معیار پر منتقلی کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔