Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

شائع 04 جنوری 2020 03:58am

بغداد: ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر کئے گئے امریکی ڈرون حملے کے فوری بعد کے مناظر سامنے آگئے۔ ویڈیو میں ہونے والی تباہی، افراتفری اور لوگوں کی چیخ و پکار نے لوگوں کے دل دہلا دیئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک مصروف سڑک پر میزائل برسائے گئے ہیں۔ لوگ جان بچانے کیلئے یہاں وہاں بھاگ رہے ہیں اور چیخ و پکار کررہے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کی جانب سے دعائیہ کلمات کی ادائیگی بھی سننے کو مل رہی ہے۔

سڑک پر اقیامت صغریٰ کا منظر ہے، لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کس طرف کو جائیں اس موقع پر بے سمت گاڑیوں کے ہارنز خوف میں مزید اضافہ کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

اس خوفناک حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت تقریباً آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈرون حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دیگر چھ افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔