Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: متنازعہ شہریت قانون، مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتیں بھی میدان میں

شائع 03 جنوری 2020 05:38pm

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی قانون بنانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ  جاری ہے ۔ طلبہ کے بعد دیگر اقلیتیں بھی میدان میں آگئی ہیں۔

 مسلمانوں کے خلاف امتیازی قانون مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا، مسلم اکثریتی علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ  کوئی اپنی شناخت کیلئے دستاویزات دکھانے کو تیار نہیں۔

 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ اس احتجاج میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں ، طلبہ نے اب بھوک ہڑتال بھی شروع کردی ہے۔

 سڑکوں پر پینٹنگز بناکر مودی سرکار سے نفرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اترپردیش، مغربی بنگال کی ریاستوں کے عوام بھی سراپا احتجاج ہیں۔

دوسری جانب بھارت سرکار  عوام کے بگڑتے تیور دیکھ کر احتجاج کو ریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کے حربے اختیار کررہےہیں۔