Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم اختر کے صاحبزادے کا شہری پر تشدد، مقدمہ درج ہوگیا

شائع 03 جنوری 2020 05:35pm

مئیرکراچی وسیم اختر کے صاحبزادے نے گارڈز کے ہمراہ نوجوان پر مبینہ تشدد کیا ہے ۔ تیمور وسیم کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

میئر کراچی کے صاحبزادے تیمور وسیم سڑکوں پر دھمکانے اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔ شہری حسنین حیدر نے تیمور وسیم کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرادیا۔

نوجوان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے تیمور وسیم کی عدم گرفتاری پر پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا۔

تمام واقعے پر مئیر کراچی وسیم اختر اور  ان کے صاحبزادے تیمور وسیم کی جانب  سے کوئی مؤقف سامنے نہ آسکا۔