وسیم اختر کے صاحبزادے کا شہری پر تشدد، مقدمہ درج ہوگیا
مئیرکراچی وسیم اختر کے صاحبزادے نے گارڈز کے ہمراہ نوجوان پر مبینہ تشدد کیا ہے ۔ تیمور وسیم کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
میئر کراچی کے صاحبزادے تیمور وسیم سڑکوں پر دھمکانے اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔ شہری حسنین حیدر نے تیمور وسیم کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرادیا۔
نوجوان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے تیمور وسیم کی عدم گرفتاری پر پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا۔
تمام واقعے پر مئیر کراچی وسیم اختر اور ان کے صاحبزادے تیمور وسیم کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہ آسکا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.