Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیفنس کمیٹی میں کسی بل پر ووٹنگ نہیں ہوئی، مشاہداللہ

شائع 03 جنوری 2020 05:32pm

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ڈیفنس کمیٹی میں کسی بل پر کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی ۔

وہ کہتے ہیں جب ووٹنگ ہی نہیں ہوئی تو منظوری کیسی ۔ آرمی ایکٹ پر نواز شریف کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا ۔

مشاہداللہ نے مزید کہا کہ آئین میں جو طریقہ کار ہے اسے اپنایا جائے، یہ مسئلہ ذات کانہیں بلکہ اصول کا ہے، ہمارے وزیر اعظم نے کسی آرمی چیف کو توسیع نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ پرنوازشریف کی ہدایات پر عمل کیاجائےگا۔