Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی حملے میں شہید القدس کے سربراہ جنرل قاسم کون ۔ ۔ ۔؟

شائع 03 جنوری 2020 05:29pm

امریکا نے بغداد ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ کرکے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کردیا۔

 جنرل قاسم سلیمانی آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ایران کی دوسری طاقتور ترین شخصیت تھے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ عراق میں فضائی حملے میں شہید ہوگئے، امریکی ڈرون نے جنرل قاسم کی کار پر رات 1 بجے اسوقت 4میزائل داغے جب وہ اپنی کار میں سوار بغداد  ائیرپورٹ سے نکل رہے تھے۔

حملے میں جنرل قاسم سلیمانی،پاپولرموبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس اوردیگر چھ افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

جنرل سلیمانی کا ایرانی حکومت میں ایک کلیدی کردار تھا۔ ان کی قدس فورس صرف آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوابدہ ہے۔

جنرل سلیمانی نے قدس فورس کی کارروائیوں کو عراق، لبنان اور شام تک وسعت دی، یہ القدس فورس کے ہی اہلکار تھا جو شامی صدر بشار الاسد کے خلاف طویل جنگ میں  ان کی حمایت کے لیے تعینات رہے۔

ایران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد اگر کسی شخصیت کو طاقتور سمجھا جاتا تھا تو وہ جنرل قاسم سلیمانی ہی تھے۔