Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو کا جنرل قمر باجوہ سے رابطہ

شائع 03 جنوری 2020 05:26pm

امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا ہے ۔

سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کے مطابق انہوں نے پاکستانی آرمی چیف جنرل باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور ایرانی جنرل قاسم کے حوالے سے کیے گئے ایکشن سے آگاہ کیا ۔

بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ ایران کے اقدامات سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہورہا ہے اور امریکا اپنے مفادات سے روگردانی نہیں کرے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی بیان میں اس حوالے سے تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ  سے بات چیت میں آرمی چیف نے  امن  کے وسیع تر مفاد میں فریقین کے درمیان مثبت رابطے  پر زور دیا گیا تاکہ خطے میں تناو میں کمی واقع ہوسکے۔