Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

شائع 03 جنوری 2020 02:37pm

پاکستان نے مشرق وسطی میں حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں حالیہ پیشرفت سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  خود مختاری کا احترام اور علاقائی سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں،دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یکطرفہ اقدامات اورطاقت کے استعمال سے اجتناب کرنا بھی ضروری ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  علاقائی سالمیت اقوام متحدہ کےچارٹرکےبنیادی اصول ہیں، یکطرفہ اقدامات،طاقت کےاستعمال سےاجتناب کرناضروری ہے۔