Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنعتی ترقی کے بغیر روزگار دینا مشکل

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 03:51am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کے بغیر روزگار دینا مشکل ہوجائے گا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کی طرف نہ بڑھے تو روزگار دینا مشکل ہو جائے گا ۔ ساٹھ کی دہائی میں تیزی سے انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ داروں کیخلاف مہم چلا کر صنعتی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا ۔ چین نے تیس سال میں ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی سے دنیا خوفزدہ ہے ۔ ہمیں چین کی ترقی سے سیکھنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران نے کہا کہ  صنعتی ترقی کی طرف نہ بڑھےتوروزگاردینامشکل ہوجائےگا،ساٹھ کی دہائی میں تیزی سےانڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  سرمایہ داروں کیخلاف مہم چلا کر صنعتی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا۔