Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی نے آرمی ایکٹ بل سے لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا

شائع 03 جنوری 2020 02:29pm

جماعت اسلامی نے آرمی ایکٹ بل سے لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا ۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہتے ہیں وفاقی حکومت کے اس بل کی حمایت نہیں کریں گے، قانون سازی میں جلد بازی کرنا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہرقانون میں ذات اور پارٹی مفادات کے بجائے عوام اور ملک کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔