Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی ایکٹ کے ترمیمی بلز، فضل الرحمان کی مخالفت

شائع 03 جنوری 2020 02:27pm

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان کردیا ۔  وہ کہتے ہیں آرمی ایکٹ اہم نوعیت کا مسئلہ ہے ۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے بنائی گئی اسمبلی کو قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے ۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سب کچھ بہت عجلت کے ساتھ سب کچھ کیا جارہا ہے، ووٹنگ میں حصہ لینا جعلی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ بننا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فوج کا ادارہ اور اس کا سربراہ غیرمتنازع ہیں، انہیں متنازع نہیں بنانا چاہتے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج کے ادارہ اور سربراہ کو متنازع نہیں بنانا چاہتے۔